(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ابو جلدہ کا خون دیگر شہدا ء کے خون میں شامل ہوکرتحریک آزادی کو مزید جلا بخشے گا۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی فورسز کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمت تحریک حما س نے گذشتہ روز اسرائیلی دہشتگردی سے شہید ہونے والے 24 سالہ حمد مصطفیٰ ابو جلدہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطینی شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گا یہ خون دیگر شہدا ء کے خون میں شامل ہوکر تحریک مزاحمت کوتقویت دیتے ہوئے آزادی کی تحریک کو مزید پروان چڑھائے گا۔ فلسطینی شہدا کا خون ایک روز ضرور رنگ لائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی شہید ہوگیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے دردی سے شہادتوں کے واقعات سے فلسطینی قوم کی آزادی کی تحریک کمزور نہیں ہوگی۔ حماس نے فلسطینی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ سابق اسیر حمد مصطفیٰ ابو جلدہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ بدھ کو صبح سویرے گولیاں ماریں جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ کل اتوار کو اسپتال میں جام شہادت نوش کرگیا۔