• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایک ہفتے کے دوران سو سے زائد مزاحمتی حملوں میں 29 صہیونی زخمی

صہیونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں جو تیزی آئی ہے وہ ناقابل یقین ہے اوراسرائیل کی سلامتی کے لئے سب سےبڑا خطرہ بنتی جارہی ہے۔

پیر 12-09-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ایک ہفتے کے دوران سو سے زائد مزاحمتی حملوں میں 29 صہیونی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ان حملوں میں  بیس اسرائیلی فوجی اور 9 غیر قانونی صہیونی آبادکار زخمی ہوئے۔

غیر قانونی قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی معروف عبرانی زبان کی ویب سائٹ "واللا” نے اپنی رپور ٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور صہیونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں جو تیزی آئی ہے وہ ناقابل یقین ہے اوراسرائیل کی سلامتی کے لئے سب سےبڑا خطرہ بنتی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپیں جاری 2، اسرائیلیوں سمیت درجنوں فلسطینی زخمی

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور غیر قانونی صہیونی آبادکاروں پر 109 سے زائد چھوٹے بڑے مزاحمتی حملے کئے گئے جس میں مجموعی طورپر 20 اسرائیلی فوجیوں سمیت   9 صہیونی آبادکار زخمی ہوئے جس میں سے دو اسرائیلی فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

صرف مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں جن میں ، نابلس، قلقیلیہ، الخلیل، بیت المقدس اور رام اللہ  شامل ہیں میں اسرائیلی فوجیوں پر میں   17 حملے کئے گئے۔

مزاحمت کاروں نے 18 مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں پر  فائرنگ کی اور 36 بارودی آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں  صہیونی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے 

فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری، 2 اسرائیلی فوجیوں سمیت 4 آبادکار زخمی

گزشتہ جمعرات کے روز، خیربیت ابو الفلاح، رملہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہیثم ہانی مبارک  چاقو سے حملہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ اس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔

اس روز جنین، نابلس، بیت المقدس، الخلیل، رام اللہ اور بیت لحم میں 18 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔بدھ کے روز 21 سالہ یونس غسان التایہ کو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بدھ  کوبیت المقدس،  طوباس، جنین، قلقیلیہ، نابلس اور رام اللہ میں 19 مقامات پر جھڑپیں شروع ہوئیں، اور مزاحمت کاروں نے ال یمون اور بیت فرک چوکی میں قابض فوج کے خلاف دو گولہ باری کی اور قابض فورسز پر بارودی مواد پھینکا۔

منگل کے روز جنین میں 29 سالہ نوجوان محمد موسیٰ سبعانہ قابض فوج کی گولیوں کی زد میں آ کر شہید ہوا۔ اس دن القدس ، الخلیل، رام اللہ، بیت المقدس، جنین، نابلس اور قلقیلیہ میں 16 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

باغیوں نے جنین، بیت عمر اور بیتونیہ چیک پوائنٹ پر قبضے کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے تین حملے کئے۔پیر کے روز قابطیہ میں 19 سالہ طاہر محمد زکارنہ کو قابض فوجیوں نے گولی مار کر شہید کیا۔ اس کے علاوہ اس روزالخلیل، رام اللہ، بیت لحم، جنین، سلفیت، نابلس اور طوباس میں 14 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

مزاحمت کاروں نے قابض فوج کے خلاف 4 فائرنگ کے حملے کیے۔ جنہوں نے قبطیہ، العین پناہ گزین کیمپ، جنین کے مشرقی محلے اور طوباس پر دھاوا بول دیا۔اتوار کو الخلیل،  رام اللہ، جنین، نابلس، طوباس اور قلقیلیہ میں 15 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔مزاحمت کاروں نے شمالی وادی اردن، رام اللہ، الخلیل، نابلس اور رام اللہ میں فائرنگ کے 5 حملے کیے ہیں۔

Tags: آبادکاراسرائیلیصہیونیفلسطینیمزاحمت کارمزاحمتیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.