(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست نے مراکش میں اپنے سفیر کو سنگین الزامات کے باعث واپس بلالیا ہے ، تحقیقات مکمل ہونے تک اسرائیل چھوڑنے پر پابندی عائد۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے گذشتہ روزصہیونی ذرائع ابلاغ کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مراکش میں تعینات اسرائیل کے 58 سالہ سفیر ڈیوڈ گورون پر الزام ہے کہ انھوں نے مراکشی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوششی کی، اس کے ساتھ مراکش کی طرف سے اسرائیلی قومی دن کی مناسبت سے دیے گئے تحائف میں بد عنوانی کا ارتکاب بھی کیا۔
وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "جنسی زیادتی، ہراساں کرنے اور بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے مراکش سے سفیر کو واپس بلایا گیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک ان کے ملک چھوڑ نے پر پابندی عائد ہے "۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ گورون اس سے قبل مصر میں سفیر کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔2020 سے اسرائیل کے لیے متحدہ امارات، بحرین اور مراکش کے ساتھ شروع ہونے والے سفارتی تعلقات کے بعد گورین کو مراکش بھیجا گیا تھا۔