(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےمنا قعدان کو 12 اپریل 2021ء ایک چھاپہ مار کارروائی کےدوران کوحراست میں لیا تھا اس دوران گھر میں لوٹ مار کےساتھ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
فلسطین کے الفجر ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز غاصب صیہونی عدالت نے فلسطینی خاتون رہ نما منا حسین قعدان کو ڈیڑھ سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا ، اسرائیلی فوج نے فلسطینی رہنما کو رہا کردیا ۔
غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی علاقے عرابہ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ منا حسین قعدان فلسطینی رہنما طارق قعدان کی بہن ہیں جو زندگی کا بڑا حصہ اسرائیلی جیلوں میں گزار چکے ہیں ۔
جیل سے رہائی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے منا قعدان نے بتایا کہ کہ اسرائیلی دشمن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسیرات کو قید تنہائی میں ڈال رہا ہے تاکہ فلسطینی قوم اور ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے عزم کو توڑا جا سکے مگر دشمن کے تمام مکروہ ہتھکنڈے ہمارے عزم اور ارادے کو کمزور نہیں کرسکتے۔ خود منا قعدان کو بھی دوران حراست مسلسل 27 دن تک قید تنہائی میں رکھا گیا۔ اس کے بعد اسے دامون نامی بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔