(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ، شدید زخمی نوجوان تک طبی عملے کو پہنچے سے بھی روک دیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی فوج نے گذشتہ روز پرانے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں بیت دجن جنکشن کے قریب واقع "ایلون مورح” بستی کے بائی پاس روڈ پر ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی زرعی زمین میں کام کرنے جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
شہید فلسطینی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت، مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
زخمی فلسطینی کے حوالے سے فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ قابض فوج نے طبی عملے کو زخمی نوجوان تک جانے سے روک دیا۔ طبی ٹیمیں نابلس کے مشرق میں واقع سالم گاؤں میں زخمی ہونے والے نوجوان کے قریب پہنچیں مگر قابض فوج نے اسے طبی امداد دینے اور اسے اسپتال لے جانے سے روک دیا۔
ہلال احمر کے مطابق قابض فوج نے زخموں میں تڑپتے نوجوان کو اٹھا کرگاڑی میں ڈالا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔