(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجیوں نے ہیوی مشینری کی مدد سے غزہ کےسرحدی علاقے میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو تباہ کردیا اور سڑکیں بھی اکھاڑدیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق آج صبح غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج نے بلڈوزروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلا دیے اور ساتھ ہی رابطہ سڑکوں کو اکھاڑڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ: صہیونی فوجیوں کی فلسطینی کاشتکاروں پر فائرنگ
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور بلڈوزروں پر سوار تھے اور سرحدی باڑ سے متصل علاقے میں داخل ہوئے۔ فلسطینیوں کے کھیتوں پر بلڈوزر چلانے کے کام کی نگرانی اسرائیلی فوجی ڈرون کر رہے تھے۔
اسرائیلی قابض فوج غزہ کے سرحدی علاقوں میں فلسطینی اراضی پر بلڈوزر چلانے کی کارروائی سیکورٹی کے نام پر سر انجام دے رہی ہے، علاقے میں اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہے اور نفری بڑھا رہی ہے۔پچھلے کچھ مہینوں سے اسرائیلیی قابض فوج کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔