(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی ریاست نے گذشتہ دس سالوں کے دوران 164 غیر قانونی صہیونی بستیاں تعمیر کیں اور 6 لاکھ سے زائد غیر مقامی صہیونیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکیا۔
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، گذشتہ 10 سالوں کےد وران مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوںمیں ناجائز 164 صہیونی بستیاں تعمیر کی گئیں ، 124 پوسٹیں قائم کرکے تقریبا چھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد غیر مقامی صہیونی آبادکاروں کو دنیا کے مختلف علاقوں سے لاکھ یہاں آباد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وادی اردن: گذشتہ ماہ اسرائیل نےفلسطینیوں کے25 گھروں کو مسمار کیا
واضح رہے کہ صہیونی ریاست اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے شدیداحتجاج اور تنقید کے باوجود غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر اور ان کی توسیع جاری رکھے ہوئے ہے ۔
اسرائیل ان غیر قانونی بستیوں تعمیر کے ساتھ ساتھ ان میں توسیع کے لیے آئے روز فلسطینیوں کے گھر عالمی برادری کی ناک کے نیچے مسمار کر رہا ہے اور اسے کوئی عالمی فورم روکنے کو تیار نہیں ہے۔