(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوجیوں نے زرعی زمین پر کام کرنےوالے فلسطینی کاشتکاروں کو ہراساں کرنے کےلئے فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبہ خزاعہ لگائی گئی باڑ کی دوسری جانب سرحدی فوجی ٹاور پر موجود صہیونی فوجیوں نے فلسطینی کاشتکاروں پر فائرنگ کردی۔
فلسطینی کسانوں کے گروپ پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ اپنی زرعی زمینوں پر موجود تھے، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔