(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فوج کے دہشتگردوں نے فلسطینی نوجوان کو دانستہ دل میں گولی مار کر شہید کیا۔
فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے قریب صہیونی فوج نے 21 سالہ فلسطینی نوجوان یونس غسان کو گولی مار کر شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
خواتین او بچوں سمیت سیکڑوں فلسطینی بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں میں قید، رپورٹ
وزارت صحت کے مطابق یونس غسان کو براہ راست دل ایک ہی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 10 روز سے صہیونی سیکیورٹی فورسز ارو فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ، صہیونی ماہرین نے ان جھڑپوں کو غیر معمولی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو شدید ترین اندرونی خطرات کا سامنا ہے جو گذشتہ 70 سالوں میں کبھی نہیں ہوئے ۔