(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بغیر کسی جرم اور مقدمے کے قید فلسطینی طالبہ کو گذشتہ ماہ اگست میں گرفتار کیا گیا تھا ،طالبہ کی سزا میں تین بار توسیع کی جانے کے بعد گذشتہ روز سزاسنادی گئی۔
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں جنین سے تعلق رکھنے والی القدس اوپن یونیورسٹی میں میڈیا سائنسز کی طالبہ 23 سالہ دینا جرادات کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت ساڑھے 4 ماہ قید اور 6000 شیکل (اسرائیلی کرنسی ) جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج نے فلسطینی طالبہ آمنہ اشتیہ کو چھ ماہ بغیر جرم کے قید رکھنے کے بعد رہا کردیا
دنیا جرادات جن کو سات اگست سے حراست میں لیا گیا تھا عدالت کو بتایا کہ وہ ہائیڈروسیفالس کا شکار ہے اور انھیں دماغ میں جمع ہونے والے اس سیال کو ایک مدت کے لیے نکالنے کی ضرورت پڑھتی رہتی ہے اس کے باوجود صہیونی عدالت نے درخواست کو مسترد کردیا ۔
قابل ذکر ہے کہ جرادات کو حال ہی میں دامون جیل سے رامبام اسرائیلی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسے دوبارہ واپس دامون جیل منتقل کردیا گیا ہے۔