(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد میں موسیقی کی تقریب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام اشتعال انگیز ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ظلم و بربریت کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے تاریخی شہر بئرسبع کی مسجد کے صحن میں ایک کنسرٹ کے انعقاد کی اجازت کو "سخت ترین الفاظ میں” مسترد اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدام "مقدسات کی سنگین خلاف ورزی ہےاسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
مسجداقصیٰ پر حملے مسجد حرم پر حملے کے برابر ہیں: ڈاکٹر بدیع
انھوں نے کہا کہ مسجد مسلمانوں کا مقدس مقام اور عبادت کی جگہ ہے جہاں پر اسلامی شعائر کے مخالف کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مسجد میں تقریب کے انعقاد کی قابض فوج کی اجازت "سنگین خلاف ورزی” اور "دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔