(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مزاحمت کاروں کی جھڑپوں میں گزشتہ جولائی کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی سیکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے "معطی” نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکاروں اور صہیونی سیکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیاہے ، صرف گذشتہ اگست کے دوران 832 مزاحمتی کارروائیاں رپورٹ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی جیل میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث فلسطینی دم توڑ گیا
مزاحمت کاروں کے منظم حملوں میں صہیونی ریاست کے 28 شہری زخمی ہوئے ، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق قابض فوج کے اہداف کے خلاف فائرنگ 73 آپریشنز، 28، 24 بالترتیب نابلس اور جنین میں شامل ہیں۔سب سے نمایاں کارروائیوں میں فائرنگ تھی جس میں آباد کاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب وہ نابلس کے مشرق میں مقام یوسف مزار تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔