(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے گذشتہ 14 سالوں سے غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کی ہوئی ہے ، فلسطینی مریضوں کو بھی علاج کے لئے شہر سے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم المیزان سینٹر فارہیومن رائٹس کے سر براہ نے بتایا ہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور بچہ اسرائیل کی جانب سے سفر کی اجازت نا ملنے کے باعث شہید ہوگیا ہے، رواں سال کے آغاز سے اب تک تین بچوں سمیت چار مریض اس لیے دم توڑ چکے ہیں کیونکہ صہیونی افواج کی جانب سے انھیں علاج کے لیے ضروری اجازت نامے جاری نہیں کئے گئے تھے ۔ان فلسطینیوں کی موت کا ذمہ دار اسرائیل اور اس کی قابض فوج ہے۔