(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر تعزیب اور بھاری جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجےمیں آنےو الے تباہ کن سیلاب پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سیلاب کےنتیجے میں بھاری انسانی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم برادر پاکستانی عوام اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان المناک سیلاب کے اثرات پر جلد قابو پا لے گا۔