• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی دشمن کے ساتھ براہ راست جنگ ہماری دلی آرزو ہے، انصار اللہ یمن

دشمن کی دھمکیوں اور اسلحے سے نہیں ڈرتے اور جانتے ہیں کہ اس کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے

اتوار 28-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
صہیونی دشمن کے ساتھ براہ راست جنگ ہماری دلی آرزو ہے، انصار اللہ یمن
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے کہاہے کہ دشمن کی نقل و حرکت ہمیں بڑی جنگ اور فتح کی تیاری سے نہیں روک سکے گی۔ دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ایک محرک کے مترادف ہے جس سے محاذ متحرک رہیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ دشمن کی نقل و حرکت ہمیں بڑی جنگ اور فتح کی تیاری سے نہیں روک سکے گی۔ دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی ایک محرک کے مترادف ہے جس سے محاذ متحرک رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ، جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے سنجیدہ عزم کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیل نے یمن میں امریکی و سعودی کمزور پڑتی طاقتوں کا اعتراف کرلیا

الحوثی نے کہا ہم دشمن کی دھمکیوں اور اسلحے سے نہیں ڈرتے اور جانتے ہیں کہ اس کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے۔ ہم چونکہ جنگ نہیں چاہتے اسی لئے جنگ بندی کو قبول کیا ہے تاہم اگر یمن کا محاصرہ اور جارحیت جاری رہی تو ہاتھ باندھے کھڑے نہیں رہیں گے۔

الحوثی نے اسرائیلی حکام کے دعو ؤں کا بھی ذکر کیا جن میں انہوں نے کہا تھا کہ حالیہ تین روزہ جنگ کے دن یمن پر بھی کچھ حملے کئے گئے تھے، الحوثی نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی دشمن سے سے برارہ راست مقابلہ آرائی ہماری دلی آرزو ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر مسلط کی گئی جنگیں سبقت روکنے کے لئے ہیں، دشمن چاہتا ہے کہ اسلامی امت کو مصروف رکھے تا کہ خود محفوظ رہے۔ وہ بڑی جنگ جس کے لئے یمنی قوم اور اسلامی امت کو تیار ہونا ہے مسجد الاقصی کی آزادی کی جنگ ہے۔ ہم جارح قوتوں کے ساتھ جنگ کو مسجد الاقصی کی آزادی حاصل کرنے کی تمہید سمجھتے ہیں۔  الحوثی نے کہا کہ یمن پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں میڈیا کے دعوے صحیح نہیں ہیں جبکہ اسرائیل نے یمن میں کسی جگہ کو نشانہ نہیں بنایا اور سوشل میڈیا پر اس کے متعلق جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے بے بنیاد ہے۔

Tags: اسرائیلانصار اللہصہیونیمحمد علی الحوثیمزاحمتمسجد اقصیٰیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.