(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجیوں نے فلسطینی قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج پر حملہ کیا جس سے ایک فوجی شدید زخمی ہوگیا۔
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر مزاحمت کاروں کے حملے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز اس کا ایک فوجی غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے برقین گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران زخمی ہوگیا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
قابض صہیونی فورسز نے گذشتہ روز بھی تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس کے بعد غاصب فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا ، مسلح تصادم کے دوران مزاحمتی گولیوں سے اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کےلئے کوئی جائے پناہ نہیں، مغربی کنارے کو بھی مسلح کیا جارہا ہے، ایران
واضح رہے کہ چند روز قبل ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنے والے مزاحمتی گروپوں کے عزم کو سلام پیش کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ”غزہ اب مزاحمت اور جدوجہد کا واحد میدان نہیں رہا ہے بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے عوام کو بھی اسرائیلیوں کے خلاف مسلح کیا جا رہا ہے۔