(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں نے فلسطینی قصبے دورا پر دھاوا بولتے ہوئے گاڑیوں اور گھروں کے شیشے توڑ ڈالے اور دیواروں پر نسل پرست اشتعال انگیز نعرے تحریر کئے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع فلسطینی قصبے دورا میں درجنوں مسلح صہیونی شرپسند آبادکاروں نے فلسطینوں کی املاک پر دھاوا بولا اور گھروں کو نتصان پہنچایا، گھروں پر نصب سی سی ٹی وی کلپ اور موبائل فون سے ریکارڈ کئے گئے ویڈیو کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں صہیونی آبادکارجو خودکار ہتھیاروں سے لیس تھے قابض صہیونی فورسز کے حفاظتی حصار میں اویون الماء کے علاقے اور مغربی کنارے کے زرعی علاقوں میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کی فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے
مسجد اقصیٰ پر صہیونی آبادکاروں کا دھاوا اور مقدس مقامات کی بےحرمتی
اس سے قبل صہیونی آبادکاروں نے ابو لقا گاؤں کی زمینوں میں موبائل ہومز "کراوان” نصب کیے ہیں۔ یہ علاقہ طولکرم کے مشرق میں بیت لید قصبے کے اندر واقع ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض اسرائیلی فوج کے سخت حفاظتی پہرےمیں علاقے پر دھاوا بول دیا اور ان "شیلٹرز” کے ذریعے علاقے میں ایک نئی بستی قائم کرنے کی کوشش کی۔