(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جوہری معاہدہ علاقائی ملیشیاؤں کو 250 ارب ڈالر کی منتقلی کی اجازت دے گا۔
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز نے امریکی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے تہران کوحساس فائلوں میں رعایتیں دی جانے کی تصدیق کے بعد اپنےبیان میں براہ راست امریکی انتظامیہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر اثر انداز ہونے کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کےلئے کوئی جائے پناہ نہیں، مغربی کنارے کو بھی مسلح کیا جارہا ہے، ایران
صہیونی ریاست کے معروف اخبار "ٹائمز آف اسرائیل” کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا اور خطے کے ممالک کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں رابطے میں ہے جس کا مقصد تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنا ہےتاہم اس صورتحال میں تل ابیب "کسی بھی معاہدے کا فریق نہیں بنے گا۔
انھوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ ہوتا ہے تو یہ ملیشیاؤں کو 250 ارب ڈالر کی منتقلی کی اجازت دے گا۔