(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حملہ آوروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے کئی درخت کاٹ ڈالے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ پتھروں سے علاقے کی سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی آمد رفت مکمل طور پر بند ہو گئی۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں صہیونی شر پسند عناصر کے منظم گروہ نے اسرائیلی غاصب فوج کی سرپرستی میں "المغیر” اور "ترمسعیا” کے دیہات کے قریبی علاقے "السھل” میں راہ گیر فلسطینی شہریوں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 فلسطینی باشندے شدید زخمی ہو گئے جن میں 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی عدالت نے شدید بیمار فلسطینی کی رہائی معطل کردی
صہیونی آباد کاروں نے "السھل” میں زرعی اراضی کو آگ لگا دی جس کے باعث علاقہ مکینوں اور شر پسنوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس میں صہیونی فوج نے 5 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
آخری خبر موصول ہو نے تک علاقے میں فلسطینی باشندوں اور صہیونی آبادکاروں کے مابین تصادم جاری تھا اور صہیونی اہکاطروں نے آبادکاروں پر حملے کے الزام میں مزید 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔