(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یورپی ممالک کاکہنا ہے کہ مغربی کنارے میں کام کرنے والی فلسطینی این جی اوز پرچھاپے اور دفاتر کو سیل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اسرائیل کا اقدام غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔
فرانس، جرمنی ، بیلجئیم، ڈنمارک، آئر لینڈ، اٹلی، اسپین، اور سویڈن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنےوالی فلسطینی این جی اوز کے دفاتر پر اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور ان کے دفاتر کو سیل کرنے پر سخت تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے مغربی کنارے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے دفاتر زبر دستی بند کیے جانےغیر قانونی اور غیر انسانی فعل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کا ساتھ کھیل میں بھی نہیں دے سکتا، 15 سالہ لبنانی نے عالمی مقابلہ چھوڑدیا
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے ان این جی اوز میں سے چھ کو دہشتگرد وں کی معاونت کرنے والے قراردیتے ہوئے سخت پابندیاں عائد کردی تھیں
صہیونی ریاست کا الزام تھا کہ ان چھ این جی اوز کا تعلق بائیں بازو کے عسکری مسلح گروپ ‘پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین’ کے ساتھ ہے۔ تاہم اسرائیل نے اپنے اس موقف کا اعلان عوامی سطح پر نہیں کیا تھا۔