(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے خلاف شہریوں کے احتجاج کو دبانے کیلیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور مزید 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صہیونی فوج نےبغیر کسی جرم کےدوراہ گیر فلسطینی بچوں کو تلاشی کے بہانے روکا اورکوئی ممنوعہ شیے برآمد نہ ہونے ے باوجود بہیمانہ تشددکرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
اس دوران موقع پر موجود دیگر فلسطینی باشندوں کی جانب سے بچوں کی بلا جواز حراست کے خلاف احتجاج کیا گیا جسے صہیونی فوج نے لاٹھی چارج کر تے ہوئے دبانے کی کوشش کی جس کے باعث کم سے کم 8 شہری زخمی ہو گئے اور مزید 3 شہریوں کو فوج پر حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
بیت المقدس میں 2 معصوم فلسطینی بچوں جن کے نام مہدی سمارہ اور انس الصفدی بتایا جاتا ہےکی صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف تاحال احتجاج میں بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ جاری ہے۔