(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی کو اس وقت سرمیں گولی ماری جب وہ فجرکی نمازکی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے ایک پر تشدد چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس کو چاروں جانب سے گھیر کر گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پربراہ راست گولیاں برسائیں۔
صہیونی فوج کی اس جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں درجنوں شہری فائرنگ کی زد میں آئےجنہیں اپنی مسدد آپ کے تحت فلسطینی باشندوں نے ہسپتال منتقل کردیا تاہم ایک 58 سالہ بزرگ فلسطینی صلاح توفیق صوافتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمی فلسطینی توفیق صوافتہ کو اسرائیلی قابض فوج نے اس وقت سر میں گولی ماری جب وہ طوباس میں فجر کی نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے۔