(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مختلف ممالک کے سفراء پر مشتمل وفد کے شرکا ءکو غزہ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور حالیہ اسرائیلی جارحیت پر کا دورہ بھی کرایاگیا۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مختلف ممالک کے سفراء پر مشتمل یورپی یونین کے وفد نے گذشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غزہ کا دورہ کیا ، ایریز چیک پوائنٹ کے ذریعے پہنچنے والے یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی وفد نے سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی ، اس کے علاوہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں تباہ شدہ گھروں کا معاتنہ کیا ، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے حکام سے ملاقات بھی کی ، ملاقات میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورت حال کے بارے میں انہیں بتایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون کی شہادت پریورپی یونین کی مذمت
واضح رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی دہشتگری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید اور 360 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس میں بڑی تعداد بچوں کی ہے ۔