(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے رہنما نے صحافیوں سے اسرائیلی جرائم کے خلاف اپنے قلم کو استعمال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے پاس قلم کی وہ طاقت ہے جس کا صحیح استعمال دنیا کے سامنے حقائق کو بے نقاب کرکے مظلوم کی امداد کر تی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے نمائندے خالد قدومی نے ایران میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں دیگر فلسطینی شہریوں کے ساتھ ساتھ 5 معصوم بچوں کو شہید کیا جس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل کے جھوٹے دعوے محض بوکھلاہٹ چھپانے کے حربے ہیں، حماس
انہوں نےپریس کانفرنس میں صحافیوں سے بھی صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اپنا قلم استعمال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ صحافی کے پاس قلم وہ طاقت ہے جس کا صحیح استعمال دنیا کے سامنے حقائق کو بے نقاب کرکے مظلوم کی مدد کر تی ہے۔
خلالد قدومی نے مزید کہا کہ حالیہ لڑائی کے آغاز میں ہم نے اپنے بھائیوں سے اس جرم کا جواب دینے کے لیے بات کی، ہم نے ایک ہی وقت میں دو باتیں اٹھائیں جس میں ہر جرم کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور دوسری یہ کہ ہمیں ان جرائم کا جائز جواب دینے اور ان جرائم کا بدلہ لینے کا حق حاصل ہے۔