• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل جنگی مجرم ہے، عالمی برادری خاموشی توڑے، حماس

اسرائیلی دہشتگردی پر عالمی برادری کی خاموشی فلسطینی عوام کے صبر کا امتحان اور کھلی دہشتگردی پرصہیونی ریاست کی معاونت کے مترادف ہے۔

بدھ 17-08-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل جنگی مجرم ہے، عالمی برادری خاموشی توڑے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کےترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف سنگین جنگی جرائم  پر باربار عالمی برادری سے تحقیقات کے مطالبہ پر عالمی برادری کی خاموشی اسرائیلی دہشتگردی پر  معاونت کے مترادف ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ایک حالیہ انٹر ویو میں غزہ پر حالیہ اسرائیلی دہشتگردی  اور سنگین جنگی جرائم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے ہمارے بار بار کے بین الاقوامی اداروں سے مطالبات فلسطینی عوام کے صبر کا امتحان اور کھلی دہشت گردی پرصہیونی ریاست کی معاونت کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صہیونی فوج کے ہاتھوں ایک اور بے گناہ فلسطینی کی شہادت

انھوں نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں محد الشہام کے لرزہ خیز قتل اور پھر لاش کو رسیوں سے باندھنے کے دل خراش واقعہ کو انسانیت کی تذلیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی سنگین جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہئے ۔

انھوں نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ  مقبوضہ بیت المقدس میں محمد الشہام کے لرزہ خیز قتل پر  اقوام متحدہ میں  مشرق وسطیٰ قیامِ امن کے لیے متعین نمائندہ خصوصی  ٹور وینس لینڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں   اقوام متحدہ  کی جانب سے نے نوجوان کے قتل کی "فوری، جامع اور آزادانہ تحقیقات” کا مطالبہ  کرتے ہوئےلکھا تھا کہ  میں کفر عقب میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان محمد الشہام کی اس کے گھر میں  ہلاکت پر سخت پریشان ہوں۔ اس واقعے کی فوری، مکمل اور آزاد تحقیقات کی ضرورت ہے۔

Tags: اسرائیلیحماسدہشتگردیصہیونیمحمد شہاممحمدشحام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.