(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فورسز نے العراقیب گاؤں کو 205 ویں مرتبہ مسمار کردیا، فلسطینیوں کے عارضی قیام گاہوں کو تباہ کیا جبکہ مویشیوں کو بھی لوٹ کر لے گئے۔
قابض صہیونی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے صحرائے النقب کے گاؤں العراقیب کو 205 ویں مرتبہ مسمار کردیا ، اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کیا جبکہ مویشیوں کو بھی لوٹ کر لے گئے ۔
صرف رواں سال کے دوران صحرائی گاؤں العراقیب میں نو مرتبہ مکانات گرانے کے لیے قابض اتھارٹی مسماری عملہ کارروائیاں کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی ریاست کا سلفیت میں نئی صہیونی بستی کی تعمیر کا فیصلہ
یہ گاوں اور اس کے رہنے والے اب تک بار بار بے گھر ہو چکے ہیں ، شاید ہی کوئی گھر یا گھرانہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کے اس مسماری منصوبے سے محفوظ رہ پایا ہے۔ یہ چھوٹا سا گاوں کل 800 نفوس پر مشتمل ہے۔ ان لوگوں گھروں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے باڑے بھی گرا دیے جاتے ہیں۔