(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی ریاست نے ضلع سلفیت میں 350 سے زائد نئے غیر قانونی صہیونی رہائشی مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
1990سے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں قائم قدرتی وسائل، پانی کے انتظام، پائیدار زراعت، اور فلسطینی علاقوں میں ترقی کی سیاسی سرگرمیوں کے انتظام میں تحقیقی منصوبوں پر سرگرم عمل فلسطینی غیر سرکاری تنظیم اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جان سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض حکام نے شمالی مغربی کنارے میں سلفیت گورنری میں دیر استیہ کے قصبے سے فلسطینی اراضی پر ایک 350 رہائشی مکانات کی تعمیر کے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
آریج انسٹی ٹیوٹ نے نشاندہی کی کہ "ہدف بنائے گئے سیٹلمنٹ سائٹ اس علاقے میں واقع ہے جہاں قابض حکام اسے الگ تھلگ کرنے اور اپنی غیر قانونی سرحدوں کو توسیع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔