(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شامی فضائیہ کی جانب سے دفاعی فورسز نے دمشق پر لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب مشرق کی سمت سے کی گئی صہیونی دشمن کی جارحیت کا بھر پور مقابلہ کرتے ہوئے کچھ میزائلوں کو مار گرایا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سےعالمی قانون کی خلاف ورزی کرے ہوئے ایک بار پھر ملک شام پر جارحانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دارالحکومت دمشق کےدیہی علاقے متاثر ہوئے جبکہ صہیونی فضائیہ کے ان حملوں کو روکنے کی کوشش میں 3 شامی فوجیوں کی شہاد کی اطلاعا ت موصول ہو ئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی فضائیہ کی جانب سے بیک وقت 2 میزائل حملے کیے گئےاور ساحلی صوبے طرطوس کے قریب دیہی آبادی کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی
دیگر اہداف جن میں بحیرہ روم کے ساحل پر روس کے اہم شامی اڈوں کے قریب واقع شامی فوجی پوائنٹس بھی شامل ہیں کو نشانہ بنایا جنہیں ناکام بناتے ہوئے 3 شامی فوجیوں کی شہادت ہوئی جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
شامی فضائیہ کی جانب سے دفاعی فورسز نے دمشق پر لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوب مشرق کی سمت سے کی گئی صہیونی دشمن کی جارحیت کا بھر پور مقابلہ کرتے ہوئے کچھ میزائلوں کو مار گرایا جبکہ طرطوس پر بحیرہ روم سے کیے گئےصہیونی جارحیت کو ناکام بنادیا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ قابض صہیونی فوج شام پر اب تک متعدد حملے کر چکی ہے اور اس کا آغاز شام میں 2011ء میں بشار الاسد کی حکومت میں شروع ہو نے والی خانہ جنگی کے بعدسے ہوا تھا۔