• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

محصور شہر غزہ میں 20 گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے

غزہ کے 21 لاکھ افراد گذشتہ 14 سالوں سے اسرائیل  کی جانب سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار ہیں

پیر 15-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
محصور شہر غزہ میں 20 گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ گذشتہ 14 سالوں سے اسرائیل کی غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار ہے، غزہ کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں  اور 21 لاکھ شہریوں کے لئے بجلی اسرائیل  سے  لی جاتی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی آبادی تقریبا 21 لاکھ  نفوس پر مشتمل ہے اور یہ 21 لاکھ افراد  گذشتہ 14 سالوں سے قابض صہیونی ریاست اسرائیل  کی جانب سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار ہیں ، غزہ میں  بین الاقوامی امدادی ادارے واحد ہیں جو وہاں خوراک اور دیگر انسانی ضروریات کو پہنچاتے ہیں ۔

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے جاری حالیہ جارحیت کے باعث غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت 49 افراد شہید ہوئے اور 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

غزہ پر اسرائیلی بمباری، شہر بجلی سے محرم، اسپتالوں میں صورتحال تشویشناک

اسرائیل اور مزاحمت کاروں کے درمیان عارضی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ  کے داخلی اور خارجی راستوں کو نہیں کھولا گیا ہے جہاں سے ضروریات زندگی کی اشیا شہر میں لائی جاتی ہیں ۔

راستوں کی بندش کے باعث غزہ کے واحد بجلی گھر  میں ایندھن  کی فراہمی میں معطل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے شہر جو پہلے ہی  سنگین مسائل کا سامنا کررہا تھا اب اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے  اور شہر میں 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث بہت بڑی تعداد مریضوں کی اسپتالوں میں ہے تاہم بجلی نا ہونے کے باعث مریضوں کو علاج فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔

Tags: اسرائیلصیہونیغزہمحاصرہمعاشی ناکہ بندی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.