• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جیل میں دنیا کی سب سے طویل قید کاٹنے والا فلسطینی

جیل کے آہنی دروازے بوسیدہ ہوگئے ہیں لیکن ہمارے حوصلے  جوان ہیں اور یہ کبھی بھی پست نہیں ہوں گے

ہفتہ 13-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی جیل میں دنیا کی سب سے طویل قید کاٹنے والا فلسطینی
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی جیلوں میں زندگی کے 42 سال گزارنےوالے فلسطینی  قیدی جو اس وقت دنیا میں سب سے طویل قید کاٹنےوالے قیدی ہیں۔

قابض صہیونی  ریاست اسرائیل کی  ایشیل جیل میں قید فلسطینی  نے گذشتہ روز ایک نئی عدالت جاتے ہوئے میڈیا سے  بات کرتے ہوئے جیل کے آہنی دروازے کی  جانب اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس جیل کے آہنی دروازے کو دو مرتبہ تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا ہے، یہ دروازہ شب روز کی سختیوں سے مخدوش ہونے کے باعث تبدیل کیا گیا لیکن ہمارے (فلسطینیوں کے ) حوصلے آج تک ویسے ہی جواں اور  تازہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

رواں سال اسرائیل نے 40 فلسطینی بچوں کو شہید کیا، اقوام متحدہ  

انھوں نے کہا کہ  جیل کے آہنی دروازے بوسیدہ ہوگئے ہیں لیکن ہمارے حوصلے  جوان ہیں اور یہ کبھی بھی پست نہیں ہوں گے، ہم ہر صورت ارض مقدس کو ناجائز صہیونی ریاست کے تسلط سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوں گے ۔

اپریل 1978 میں ، قابض صیہونی فوج نے 19 سالہ فلسطینی نوجوان نائل البرغوثی کو مقبوضہ  مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمالی قصبے کوبر میں اس کے گھر  سے اس کے گھر سے  ایک صیہونی فوجی کو جہنم واصل کرنے کے الزام میں  گرفتار کیا۔

اسرائیلی فوجی عدالت نے نائل البرغوثی کو اسرائیلی فوجی کی ہلاکت پر عمر قید کی سزاسنائی، دنیا بھر میں عمر قید کی سزا بیس سال ہوتی ہے لیکن صیہونی زندانوں میں زندگی کے 42 سال گزارنے  کے بعد آج نائل البرغوثی قید کے 42 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے اور دنیا کی سب سے طویل سیاسی قید کاٹنے والا قید ی بن چکا ہے ۔

Tags: اسرائیلصیہونی ریاستمقبوضہ فلسطیننائل البرغوثی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.