(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمتی تحرکیک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور فلسطینی کاز کی حمایت میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مؤقف کو بے حد سراہتے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے “برطانوی حکومت کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی جانب سے برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس کے ایک بیان جس میں لز ٹرس کا کہنا تھا کہ ’برطانیہ اسرائیل اور اس کے حق دفاع کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم دہشتگرد گروپوں کی شہریوں پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں جس سے دونوں جانب جانی نقصان ہوا ہے۔ ہم تشدد کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں”
یہ بھی پڑھیے
Standing by an apartheid, terrorist state makes you complicit in the crimes of Occupation. A century since the original sin of Balfour Declaration, with no end to the inhumanity in sight. Palestine continues to bleed. pic.twitter.com/PyDC74qaU3
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 8, 2022
ہم جانتے ہیں غاصب ریاست سے کب ،کہاں اور کیسے لڑنا ہے، خلیل الحیا
کے بیان پر پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کے بیان کوسراہا ہے جس میں انھوں نے برطانوی وزیرخارجہ کےبیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ’نسل پرست‘ اور ’دہشت گرد ریاست‘ کے ساتھ کھڑے ہونے سے آپ قابض ہونے کے ’جرم میں شریک‘ بن جاتے ہیں۔
پاکستانی وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’بالفور ڈیکلریشن کے اصل گناہ کے بعد سے ایک صدی گزر جانے کے باوجود فلسطین میں خون بہہ رہا ہے اور غیر انسانی سلوک کا کوئی خاتمہ ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔‘
The Foreign Secretary’s statement following air strikes in Gaza 👇 pic.twitter.com/eNqu1NYb21
— Foreign, Commonwealth & Development Office (@FCDOGovUK) August 6, 2022
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فلسطینیوں کی حمایت میں پوزیشن لینے پر پاکستانی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک اور فلسطینی عوام فلسطینی کاز کی حمایت میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مؤقف کو بے حد سراہتے ہیں۔