(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا صرف آغاز ہے،” بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے ایک طویل المدتی نقطہ نظر اختیارکرنا چاہئے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کبھی بھی نہیں ہوا اور فلسطینی عوام کے آزادی اور ریاست کے حق کی بار بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔
انھوں نے غزہ میں اسرائیل اور مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اطمینان کا اظہارکرتےہوئے اس ثالثی میں چین کی کوششوں کی تعریف کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ "جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنا صرف آغاز ہے،” تاہم بین الاقوامی برادری کو ایک طویل المدتی نقطہ نظر اختیار کرنے، مسئلے کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے اور مسئلے کے حل کے لئے سفارتی کوششیں کرنے، پر زور دیا۔