(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وزیراعظم نے کہ ہے کہ اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے جوکوئی بھی اسرائیلیوں کے لئے خطرہ بنے گی ہم اس کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کریں گے۔
"غاصب صیہونی ریاست کے وزیر اعظم یائر لاپڈ اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے غزہ پر وحشیانہ بمباری پر جواز پیش کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا کہ اسرائیلی فوج "کسی کو بھی اسرائیلیوں کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دے گی جو بھی ایسا کرنے کی کوشش کرے گا اسے نقصان پہنچایا جائے گا۔
14 سالوں سے غیر قانونی صہیونی ناکہ بندی کا شکار شہر غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کو اپنے شہریوں کا تحفظ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے اہداف پر حملہ کرنے کا مقصد اس دہشتگرد تنظیم سے اسرائیل کے شہریوں کو لاحق خطرات کو دور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ پر اسرائیل جارحیت، خواتین اور بچوں سمیت شہداء کی تعداد 15 ہوگی، درجنوں زخمی
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آپریشن تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی آلات کی شرکت سے ہوتا ہے اور اس میں معصوم لوگوں کے مرنے کے خدشات بہت کم ہوتے ہیں لیکن دہشتگردوں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں ٹھکانے بنانے کے بعد معصوم لوگ بھی نشانہ بنتے ہیں ۔
” بیان میں کہاگیا کہ ، "اسرائیل کی حکومت دہشت گرد تنظیموں کو غزہ کی پٹی کے آس پاس کے علاقوں میں کوئی سازش مسلط کرنے اور ملک کے شہریوں کو دھمکانے کی اجازت نہیں دے گی، اور ہر وہ شخص جو اسرائیل میں نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے اس کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسرائیلی فوج باخبر ہے ۔