(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے اور اسرائیلی فورسز کی غزہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غاصب ریاست اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے جس میں بچوں سمیت معصوم شہری نشانہ بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بربریت کی اگر شکل ہے تو وہ اسرائیل ہے، وزیر اعظم پاکستان
Israeli forces again launched air strikes against besieged Palestinians, incl children,in Gaza, violating all int laws. Israel is trying to use its massive mly power to subjugate the Palestinian ppl & eliminate those who stand up for their rights & for end to Israeli occupation
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 6, 2022
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم بہادر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑیں۔