(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صہیونی فضائیہ کی وحشیانہ بمباری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ استقامت کی راہ میں آنے والے تباہ ہو جائیں گے۔
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے ناجائز غاصب صہیونی ر یاست اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے استقامت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس قسم کے حملے، دشمن پر فتح اور مقبوضہ سرزمینوں اور قیدیوں کی رہائی کیلئے ہمیں مزید پر عزم کرنے کا باعث بنیں گے۔حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اسلامی استقامت کا اتحاد اور ان کا یکساں اور متحدہ موقف دشمن پر کامیابی کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حزب اللہ کا انتباہ: صہیونی ریاست پیچھے ہٹنے پر مجبور
دوسری جانب حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کے ردعمل میں جس میں صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر حزب اللہ گیس نکالنے کے پلیٹ فارم پر حملہ کرے تو ہم بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے کو زمین بوس کر دیں گے۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ نے اپنے میزائلوں کو تیار کیا ہے۔ یہ میزائل ‘کاریش’ کے گیس فیلڈ اور اس کے ارد گرد علاقوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے "تل ابیب کی تباہی کو اسرائیل کا مقدرقرار دیتے ہوئے کاہ ہے کہ تل ابیب کو مٹی کا ڈھیر بنا دیں گے۔