(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر ردعمل میں ا ن کا کہنا تھا کہ جنگ میں کوئی سرخ لکیر نہیں ہوتی ہے ، غاصب ریاست کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی دہشتگردی کے خلاف فلسطینیوں کے حقوق کےلئے برسرپیکار مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے سربراہ زیاد النخالہ نے المیادین ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم پیش قدمی کریں گے، ہم اس جنگ میں اپنا خون بہائیں گے، ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ "ہم ثالثی کی بات نہیں کر رہے ہیں اور لڑائی شروع ہو چکی ہے۔”
انھوں نے جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کو ہر طرح سے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ لڑائی اور فتح کا دن ہے، دشمن نے جارحیت شروع کی اور اسے ہمارے جواب کا انتظار کرنا ہوگا۔ آج فلسطینی مزاحمت اور اس کی ثابت قدمی کا امتحان ہے، اور ہماری جنگجو ثابت کریں گے کہ وہ صہیونی استکبار کے سامنے سرخ رو ہوں گے ۔