(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رشیدہ طلیب کو اے آئی پی اے سی کیجانب سے شکست دینے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے گئےاس کے باوجود وہ واضح اکثریت کے ساتھ الیکشن میں کامیابی حاصل کر نے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن فلسطینی نژاد خاتون رشیدہ طلیب جو انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والےصہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کےحوالےسےدنیا بھرکو آگاہ کرتی رہتی ہیں نے مشی گن کے 12ویں ڈسٹرکٹ کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
رشیدہ طلیب کواپنی حریف جینس ونفری کے مقابلے میں 64.4 فیصد ووٹ ملے جبکہ دوسری جانب جینس ونفری کو 20 فیصد ووٹوں کے ذریعے ناکامی ہوئی۔
اس بڑی جیت پر رکن کانگریس رشیدہ طلیب نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعےانتخابی مہم میں ساتھ دینے پرتمام ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی کانگریس میں رشیدہ طلیب اور الہان عمر سمیت دیگرچند اور ساتھی رکن پارلیمنٹ جو فلسطینی کاز کی حمایت میں اپنے موقف کے لیے مشہور ہیں اس کامیابی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں کیونکہ رشیدہ طلیب کے حریف ونفری کو امریکی اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی – اے آئی پی اے سی کیجانب سے ان کے مقابل بھرپور حمایت حاصل رہی ہےانہوں نے طلیب کو شکست دینے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے اس کے باوجود رشیدہ طلیب واضح اکثریت کے ساتھ الیکشن میں کامیابی حاصل کر نے میں کامیاب ہوئی ہیں۔