(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب ریاست نے درجن سے زائد فلسطینی اسکولوں کے لائسنسز بھی منسوخ کردیئے ہیں ، جبکہ متعدد کو نصاب میں تبدیلی کا حکم بھی دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ، غاصب فوج نے تیس سے زائد فلسطینی اسکولوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ تمام اسکول غیر قانونی صہیونی بستیوں کے قریب ہیں اور ان اسکولوں کو مسمار کرنے کے فیصلے کے پیچھے غیر قانونی صہیونی آبادکاری میں توسیع دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل میں 8 مکانات سمیت فلسطینی بچوں کے اسکول کی مسماری کے احکامات جاری
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسماری کے احکامات وصول کرنےوالے اسکولوں میں سے چھ ا سکول مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ہیں جب کہ دیگر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں کو مسمار کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ اسکول غیر قانونی صہیونی بستیوں کے قریب واقع ہیں۔