(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران صہیونی سیکیورٹی فورسز گھروں میں لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے گھروں سے اغوا ء کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز جوگذشتہ کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کی بدترین کارروائیوں میں ملوث ہے عالمی سطح پر اداروں کی جانب سے آواز اٹھانے کے باوجود اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے غیر قانونی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران صہیونی سیکیورٹی فورسز گھروں میں لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے گھروں سے اغوا ء کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
قابض فورسز نے گذشتہ روز مغربی کنارے کے بہت سے گھروں میں چھاپے مار کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ فلسطین: صہیونی فورسزکی چھاپہ مار کارروائیوں میں 42 سے زائد شہری گرفتار
مغربی کنارے کے کے شہر بیت لحم سمیت صوبے کے دوسرے علاقوں پر چڑھائی کر کے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کیاگیا اور گھروں کے دروازے توڑ کر زبردستی گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی گئی ۔ فلسطینیوں کے مکانات اور گھروں میں زبردستی گھسنے کے زیادہ تر واقعات جبل الموالح کے علاقے میں ہوئے، یہ علاقہ سنٹرل سٹی اور ضلع بیت لحم میں واقع ہیں۔
الخلیل کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک نوجوان فلسطینی کو اغوا کر لیا اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ سیلۃ الحارثیہ میں ہوا، جہاں قابض فوج مغوی فلسطینی کی کار بھی ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے علاقے کے دیہات طعینک ، رمانہ، عین اور طیبہ میں اپنی نفری کی موجودگی بڑھادی تھی ۔ اسی طرح قابض فوج نے نابلس شہر سے بھی دو نوجوانوں کو اغوا کیا ہے۔ جبکہ ایک اور نوجوان کو نور شمس پناہ گزیں کیمپ طولکرم سے اغوا کیا۔