(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 500 اردنی دینار کی ضمانت کی ادائیگی کے بعد میسون عرار کی رہائی میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کی گئی جس کا مقصد اسرائیل کی خوشنودی کے لئے فلسطینیوں کو پریشان کرنا ہے ۔
عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار 28 سالہ فلسطینی سیاسی کارکن میسون عرار کو گذشتہ روز رہا کردیاگیا ، 500 اردنی دینار کی ضمانت کی ادائیگی کے بعد رہائی حاصل کرنے والی میسون عرار کو عباس ملیشیا نے چند روز قبل اسپتال پر چھاپے کے دوران اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے والد کے علاج کے لیے اسپتال میں تھیں۔
خاندان نے اشارہ کیا کہ پریوینٹیو سکیورٹی سروس نے رہائی کے فیصلے کے بعد کئی گھنٹوں تک میسون کی رہائی میں تاخیر کی اور یہ دعویٰ کیا کہ انہیں قانونی طریقہ کار مکمل کرنے میں وقت لگا حالانکہ یہ دعویٰ من گھڑت ہے۔
کارکنوں نے قراوہ بنی زید کے قصبے سے ملحقہ گاؤں نبی صالح کے داخلی دروازے پر جانے اور نوجوان سیاسی قیدی میسون عرار کے استقبال کے لیے جمع ہونے کا مطالبہ کیا اور جیلوں میں خواتین کی حمایت میں مارچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔