(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، فائرنگ کی زخمیوں میں ایک نوجوان کے سرمیں گولی لگی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب صہیونی فوج نے علی الصبح مقبوضہ طوباس کے الفارہ پناہ گزین کیمپ سمیت غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبوضہ فلسطین: صہیونی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی
کارروائی کےد وران روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر کم سے کم چار فلسطینی نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس میں سے ایک کےسر میں گولی لگی ہے جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔