• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اردن کا غاصب ریاست کے ساتھ ’مشترکہ انڈسٹریل پارک‘ بنانے کا فیصلہ

رہنماوں کی ملاقات میں 1994 میں امن معاہدے کے وقت پیش کی گئی مشترکہ انڈسٹریل پارک کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا گیا

منگل 02-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اردن کا غاصب ریاست کے ساتھ ’مشترکہ انڈسٹریل پارک‘ بنانے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن نے غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ  تعلقات کو نئے دور میں داخل کرنے لےلئے  اسرائیل کے ساتھ ایک مشترکہ صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں دونوں ممالک کے افراد  بلاروک ٹوک آمدروفت کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم یائر لپید اور اردن کے  بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے درمیان گزشتہ ہفتے  دارالحکومت عمان میں ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں غاصب صیہونی ریاست  اسرائیل اور اردن نے 28 سالہ تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے 1994 میں امن معاہدے کے وقت پیش کی گئی مشترکہ انڈسٹریل پارک کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اردن کے بادشاہ کی اسرائیلی یک طرفہ اقدامات پر اظہار تشویش

سر حد پر بنائے جانے والے انڈسٹریل پارک ’’ اردن گیٹ وے پارک‘‘ کے ٹرمینل کی تعمیراسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے سپرد ہے۔ یہ گیٹ وے انڈسٹریل پارک میں دلچسپی رکھنے والے اسرائیل اور اردن کے تاجروں کے لیے کراسنگ ایریا ہوگا جہاں سے وہ سے پیدل چل کر بھی  بلا روک ٹوک انڈسٹریل پارک میں آجا سکیں گے۔

انڈسٹریل پارک میں دونوں ممالک کی کمپنیاں ہوں گی اور روزگار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے جب کہ کاروباری مقاصد کے لیے آنے والے ایگزیکٹوز اور مہمانوں کی میزبانی کی سہولت بھی شامل ہوگی۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم یائرلپید نے میڈیا کو بتایا کہ سرحد پر ’’اردن گیٹ وے پارک کی تعمیر‘‘  کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس سے روزگار میں اضافہ ہوگا اور تجارتی و سفارتی تعلقات مستحکم ہوں گے۔

Tags: اردناسرائیلانڈسٹریل پارکشاہ اردنشاہ عبداللہصنعتی پارک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.