(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ہمارے سمندر میں گیس کی صورت میں خزانہ ہے ، تحریک اس بات کا تعین کرے گی کہ وہ سمندری سرحدوں پر ہونے والے مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پرغاصب ریاست کے خلاف کیسے کارروائی کرے گی۔
لبنانی "مزاحمتی تحریک حزب اللہ” کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بیروت میں مرکزی عاشورا کونسل میں ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ "لبنان کے پاس تیل اور گیس کی صورت میں ایک خزانہ موجود ہے تاہم ہم اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحدپر سمجھوتہ کرنے کے بجائے جنگ میں جانا پسند کریں گے اور اس کےلئے ہم غاصب ریاست سے زیادہ بہتر پوزیشن میں ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے
حزب اللہ کا انتباہ: صہیونی ریاست پیچھے ہٹنے پر مجبور
حسن نصر اللہ نے اعلان کیا کہ پارٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ وہ سمندری سرحدوں پر ہونے والے مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف کس طرح کی کارروائی کی جائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت اور اپنے ملک کے دفاع کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور یہ اپنے ملک کے دفاع کے لئے سنہری موقع ہے جس کو ہم کبھی ضائع نہیں کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا، "گیس اور تیل کی فائل میں ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ اپنے ملک کی مدد کریں اور ریاستی عناصر کو مذاکرات میں طاقت فراہم کریں۔