• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا 2014ء کی صہیونی بمباری سے متعلق اہم انکشاف

پیر 01-08-2022
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کا 2014ء کی صہیونی بمباری سے متعلق اہم انکشاف
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ  نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس مقام پر صہیونی قیدیوں کی حفاظت پر معمورالقسام شیڈو یونٹ کے ایک رکن اس بمباری میں شہید  اور تین ارکان زخمی ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ 2014ء میں قابض صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی بمباری سے غزہ میں ان مقامات کو بھی نقصان پہنچا تھا جہاں صہیونی جنگی قیدیوں کو رکھا گیا تھا۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ  نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس مقام پر صہیونی قیدیوں کی حفاظت پر معمور القسام شیڈو یونٹ کے ایک رکن اس بمباری میں شہید اور تین ارکان زخمی ہو گئے تھے۔

ابو عبیدہ نے شہید ہونے والے القسام بریگیڈ کے اس رکن کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ سکیورٹی وجوہات کی بناءپر ضروری ہےاور ہم جب مناسب سمجھیں گے اس شہید کا نام ظاہر کردیں گےبالکل اسی طرح ہم نے انہی سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اسرائیلی مغوی کی شناخت اور موجودہ حالت کو ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو حماس کی زیر حراست ہے۔

یاد رہے کہ القسام بریگیڈ یہ اعلان کر چکی ہے کہ اس کے پاس  چار اسرائیلی فوجی مغویوں کی صورت میں موجود ہیں جن کے نام اورون شاوول، ھادار گلدین، افیرہ منغیستو اور ھشام السید ہیں البتہ ان کے حوالے سے مزید اطلاعات اور یہ کہ وہ کس حال میں ہیں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظرخفیہ رکھا گیا ہے۔

Tags: ابو عبیدہاسلامی تحریک مزاحمت 'حماسالقسام بریگیڈصہیونی بمباریقابض صہیونی فوج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.