(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ میں کورونا کی جانچ کے بعد 582 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ فعال کیسوں کی مجموعی تعداد 41,131 تک بتائی جاتی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی وزارت صحت کی جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 21 کی اموات جبکہ 3,669 نئے کیسزکی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صرف ایک دن میں کوروناوائرس کی جانچ کے بعد 582 نئے کیسزریکارڈ کیے گئے جبکہ فعال کیسوں کی مجموعی تعداد 41,131 تک ہےاس کےساتھ ساتھ 1043 مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،اور وباء سے متاثرہ 312 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 86 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔