(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہید فلسطینی بچے کی تدفین کے بعد ورثاءاوردیگر فلسطینیوں نے صہیونی دہشتگردانہ کارروایوں کے خلاف نعرے لگائے اور صہیونی آبادکاری کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع المغیر گاؤں میں غیر قانونی آباد کاری کے خلاف مظاہرے میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم میں شہید ہونے والے 16 سالہ نوجوان امجد نشاط ابو عالیہ کے جنازے میں سینکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
شہید فلسطینی بچہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا جسے صہیونی فوج نے قبضے کے خلاف پر امن ریلی میں گولیوں کا نشانہ بنایابعد ازاں شہید امجد نشاط کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ خالق حقیقی سے جاملا۔
شہید فلسطینی بچےکی تدفین کے بعد ورثا ء اور جنازے کے شرکا ءفلسطینیوں کے ہجوم نے قابض صہیونی ریاست کی دہشتگردانہ کارروایوں کے خلاف نعرے لگائے اور صہیونی آبادکاری کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔