(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم اپنےفلسطینی بھائی بہنوں کی قربانیوں اور ان کے نصب العین کو زندہ رکھنےکے ساتھ قوم کو آزاد ریاست کی جدو جہد کیلیے مسلسل کوششوں کے لیے تحریک کے ساتھ جڑے رہنے کی اپیل کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ القدس اور فلسطین کی جنگ میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے قومی تعلقات کے شعبہ کی جانب سے قومی ایکشن، سول سوسائٹی اور میڈیا کے رہنماؤں کی موجودگی میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نائب سربراہ اورحماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نےکہا کہ تحریک حماس کے اتحاد کا مقصد فلسطین قوم کے نصب العین اور مزاحمت کی خدمت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی قیدی ہمارا فخر ہیں، خلیل الحیہ
انہوں نے کہا کہ مزاحمت کا مقصد فلسطین کی آزادی کےلیے جدو جہد کرنا ہےاس کے علاوہ ہماری کسی سے کوئی جنگ نہیں اور تحریک حماس اپنے واضح راستوں پر کام کر رہی ہے۔
خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ہم اپنےفلسطینی بھائی بہنوں کی قربانیوں اور ان کے نصب العین کو زندہ رکھنےکے ساتھ قوم کو آزاد ریاست کی جدو جہد کیلیے مسلسل کوششوں کے لیے تحریک کے ساتھ جڑے رہنے کی اپیل کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ القدس اور فلسطین کی جنگ میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ غاصب دشمن فلسطینی کاز کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ اب بھی سب کے دلوں میں موجود ہےاس کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین تمام سیاسی مکالموں میں مضبوطی سے موجود ہے اور خطے کی سیاست کا محور ہے، ہمارا کردار اسے فعال کرنا، یکجہتی کو متحرک کرنا اور فلسطینی کاز کے لیے حمایت اکھٹی کرنا ہے تاکہ ہم خطے میں اسرائیلی ریاست کی حمایت کی بڑھتی کوششوں کو روک سکیں۔