(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں شہری آبادی میں اسلحہ کے گودام اور مراکز قائم کررکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونیریاستی دہشت گردیکے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے صہیونی حکمرانوں کے غزہ کی شہری آبادی میں اسلحہ کے مراکز کےقیام کے بے بنیاد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمن کا دعویٰ سراسر جھوٹ اور گمراہی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دشمن فوجیوں کو حراست میں لینا قابل فخر عمل ہے: ابو عبیدہ
ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کا تحریک پر یہ الزام اپنی ناکامی چھپانے کےلیے ہے جسکا صداقت سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹ پھیلانے کی صہیونی حکمرانوں کی منظم اور مسلسل پالیسی مزاحمت کی خالص سچائی کودھندلا نہیں سکتی اوراگر غاصب دشمن جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے فلسطینی گھروں ، مساجد ، ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر قتل و غارت کی کوشش کی تو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ابو عبیدہ نےنشاندہی کی کہ اس سے قبل بھی صہیونی دشمن کیجانب سےبےبنیاد الزامات کی پاداش میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف قتل عام کی سازش میں غالیہ، السمونی، ابو حاطب، الکولک، ابو العوف، الناجر، اور الفاخورہ جیسے خاندانوں کو بمباری کا نشانہ بنا یا گیا اور صہیونی دشمن نے خود اپنی دہشت گردی کا ثبوت دیا تھا تاہم اس مرتبہ مزاحمت فلسطینی عوام کے خون کی وفادار اور ان کی حفاظت و سلامتی کیلیے آخری حد تک جائے گی اور دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی فوج کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں شہری آبادی میں اسلحہ کے گودام اور مراکز قائم کررکھے ہیں۔