(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سینئر حماس رہنما کو قابض صہیونی جیل سے 7 ماہ کی قید کے بعد حال ہی میں رہائی دی گئی تھی جبکہ شیخ علی عبدالرب 1992ء میں تحریک حماس کے ساتھ وابستگی کے جرم میں 19 سال کی قید کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سینئر رہنما شیخ علی عبدالرب کوفلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں 3 ماہ کی قید کے بعد بغیر کسی وجہ کے مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
سینئر حماس رہنما کو قابض صہیونی جیل سے 7 ماہ کی قید کے بعد حال ہی میں رہائی دی گئی تھی جبکہ شیخ علی عبدالرب 1992ء میں تحریک حماس کے ساتھ وابستگی کے جرم میں 19 سال کی قید کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ قابض صہیونی ریاست میں فلسطینیوں کےخلاف بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے مزاحمتی تنظیموں کو متحرک کر دیا ہے اور اب صہیونی دشمن کے ظالمانہ اقدامات کے نتیجےمیں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں اور فوج کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔