(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی کاشت کاروں کا ان کی اپنی ملکیتی زمین پر بھاری نقصان کرنےکے بعد صہیونی فوج کا مؤقف تھا کہ فلسطینی باشندوں نے قبضہ کر کے اس زمین پر کاشت کاری کی ہےجس کے باعث اب انہیں زمین خالی کر نی ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے ایک گاؤں حجہ میں قابض صہیونی فوج نے دھاوا بول کر اراضی پر پھیلے فلسطینیوں کےزیتون کے درختوں کو اکھاڑنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے پیمانے پر پھل دار درختوں ناکارہ بنا دیاجس کے نتیجے میں 75 دونم پر تیار کیے گئے باغ کے 1 ہزار سے زائد درخت آئندہ موسم کیلیے فلسطینیوں کے معاش کا ذریعہ بننے سے رہ گئے۔
فلسطینی کاشت کاروں کا ان کی اپنی ملکیتی زمین پر بھاری نقصان کرنےکے بعد صہیونی فوج کامؤقف تھا کہ فلسطینی باشندوں نے قبضہ کر کے اس زمین پرکاشت کاری کی ہےجس کے باعث اب انہیں زمین خالی کر نی ہوگی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی مسلح اہلکار اور صہیونی غیر قانونی آبادکار گروہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ کارروائیوں کو تیز کر چکے ہیں اور آئے دن مخلفر طریقوں سے فلسطینی شہریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے باعث اب فلسطینی مزاحمت نے کھل کر جوابی حملوں کا فیصلہ کیا ہے اور صرف ایک ماہ میں متعدد مرتبہ صہیونی فوج اور آبادکاروں کو قلعہ بند ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔